اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن میں پندرہ دنوں کی توسیع

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لاک ڈاؤن کی مدت میں پندرہ دنوں کی توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ’’ابھی لوکل ٹرین نہیں چلیں گی چوں کہ ریاست میں بہت ہی کم پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوا ہے اور ریاست میں کورونا مخالف ویکسین کی فراہمی ضرورت کے مطابق نہیں ہو رہی ہے، اس لئے ان حالات میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

مغربی بنگال میں لاک ڈائون میں پندرہ دنوں کی توسیع
مغربی بنگال میں لاک ڈائون میں پندرہ دنوں کی توسیع

By

Published : Aug 12, 2021, 8:35 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’گائوں دیہات میں ویکسینیشن کی شرح بہت ہی کم ہے، ہمیں بہت ہی کم ویکسین مل رہی ہے۔ ماہرین نے چونکہ کورونا کی تیسری کی پیشگوئی کی ہے اس لیے لیے ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں جانتی ہوں کہ لوکل ٹرین نہ چلنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ لیکن آپ کی زندگی سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں ہے۔ لوکل ٹرین چلنے میں مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا، فی الحال مزید 15 دنوں تک پابندیاں برقرار رہیں گی۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ روزانہ 3سے چار لاکھ افراد کو ویکسین کی ڈوز دی جا رہی ہے۔ اگر مضافات میں 50فیصد ویکسینشن کا ہدف مکمل ہو جائے گا تو لوکل ٹرین چلائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن کلاسز کے سبب بچوں کی بینائی پر مضراثرات !

اس سے قبل ممتا بنرجی نے کہا تھاکہ ’’اگر ٹرین ابھی چلتی ہے تو کورونا مزید پھیل سکتا ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ لوکل ٹرین کب تک چلے گی۔

خیال رہے کہ لوکل ٹرین چلانے کے مطالبے پر مختلف اسٹیشنوں پر احتجاج ہو چکے ہیں۔ کئی ریلوے اسٹیشنوں پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین پرقابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا تھا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرچہ ٹرین بند ہے اس کے باوجود نقل وحمل میں کوئی دقت نہیں ہے۔کیونکہ سبزیوں اور دیگر روز مرہ کی ضروریات کو سڑک کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کے علاوہ میٹرو، بس، آٹو رکشا وغیرہ شروع ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ممتا روم میں منعقد بین الاقوامی امن کانفرنس کے لیے مدعو

واضح رہے کہ لوکل ٹرین سروس کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 8 مئی سے معطل ہے۔ اس کے بعد بہت سی رعایتوں کے ساتھ لاک ڈائون کی توسیع کی جا رہی ہے تاہم لوکل ٹرین سروس بدوستور معطل ہے۔

ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’پابندی 30 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم رات 9 بجے سے شروع ہونے والی پابندی کو عوام کی درخواست پر 11 بجے تک بڑھا دیا گیا۔ یعنی رات کا کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ تاہم رات 11بجے کے بعد کرفیو کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے ضلع کلکٹر، ضلع ایس پی اور دیگر افسران کو رات کے کرفیو پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اس کے علاوہ سوئمنگ پول، آڈیٹوریم، کھیل کے میدان میں رعایات دینے کا وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details