اردو

urdu

Rampurhat Fire Case: تحقیقات کے نام پر ایس آئی ٹی قائم کرنا لوگوں کو گمراہ کرنا برابر، محمد سلیم

سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے نام پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) قائم کرنے کا مطلب لوگوں کو معاملے سے گمراہ کرنا ہوتا ہے۔ Ten Burnt Alive in Violence Following killing of Trinamool Leader

By

Published : Mar 23, 2022, 11:28 AM IST

Published : Mar 23, 2022, 11:28 AM IST

محمد سلیم
محمد سلیم

مغربی بنگال میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کا معمہ ابھی سلجھا ہی نہیں تھا کہ رامپور ہاٹ میں آتشزدگی کے واقعے میں نو افراد کی موت ریاستی حکومت کے لئے پریشانیاں کھڑی کر سکتی ہیں۔ Burnt Alive in Violence Following killing of Trinamool Leader

رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گرام میں نو لوگوں کی جھلس کر موت کے واقعے کے بعد الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رامپور ہاٹ سانحہ کو بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی سازش قرار دے رہی ہے.

اپوزیشن جماعتیں بی جے پی،لفٹ فرنٹ اور کانگریس نے رامپور ہاٹ سانحہ کو مغربی بنگال حکومت کی نظم و نسق کے معاملہ ناکام قرار دیا ہے۔


کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے نام پر اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (SIT) قائم کرنے کا مطلب لوگوں کو معاملے سے گمراہ کرنا ہوتا ہے.

سی جے پی کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم نے کہا کہ پہلے انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے کی گھتی سلجھانے کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود اس معاملے میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی.

انہوں نے کہا کہ انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کے معاملے کی تحقیقات کے درمیان رامپور ہاٹ سانحہ کو لے کر ایس آئی ٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا. اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ رامپور ہاٹ سانحہ کی تحقیقات بھی لمبے عرصے تک چلے گی.

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اقتدار سے مطلب ہے عام لوگوں سے نہیں. حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست میں لاء اینڈ آرڈر ختم ہو گیا ہے.

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم کے مطابق جو لوگ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی مخالفت کرتے ہیں انہیں ریاست مخالف کہا جاتا ہے. بی جے پی بھی یہ کہتی ہے. ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے. دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے.


واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کے بموں کے حملے میں موت ہوگئی تھی. اس واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details