کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہاتھ جوڑیں اور نہ صرف بی جے پی کی بات سنیں۔ سب کی بات سنو، متعصب نہ ہو۔ ممتا بنرجی نے کہاں کہ میں شرمندہ ہوں کہ ایک ایسے وزیر اعظم کو دیکھ رہی ہوں جنہیں بولنے کی حد معلوم نہیں ہے'۔
بنرجی نے کہا کہ' میں نے تمام مذاہب کے لیے کام کیا ہے۔ میں نے کیا نہیں کیا اب صرف ایک چیز باقی ہے، بی جے پی کو ہٹا دیں، ملک بچائیں۔ بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس بی جے پی کی ایجنٹ ہیں۔ مودی آپ ٹرمپ کے پاس ٹرمپ کارڈ کھیلنے گئے تھے اور اب بنگلہ دیش بنگال کارڈ کھیلنے گئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آپ ووٹوں کے لیے بنگلہ دیش گئے تھے اور اب وہاں پر تشدد ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو یہ سب نظر نہیں آرہا ہے'۔