اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایسٹ ویسٹ میٹرو سرنگ اسپلینیڈ سے سیالدہ تک مکمل - بھارت کی پہلی میٹرو ٹرین

کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کا آج ایک اہم کام مکمل ہوگیا ہے۔اسپلینیڈ سے سیالدہ کو جوڑنے والی سرنگ کے مکمل ہو جانے سےاب کولکاتا کے لوگ اسپلینیڈ سے براہ راست سالٹ لیک سیکٹر پانچ تک سفر کر پائیں گے۔سیالدہ سے اسپلینیڈ سرنگ کا فاصلہ 2.45 کیلو میٹر ہے جو سرنگ سطح زمین سے 21 میٹر کی گہرائی میں ہے۔

east west metro  tunnel esplanade to sealda connected
ایسٹ ویسٹ میٹرو سرنگ اسپلینیڈ سے سیالدہ تک مکمل

By

Published : Oct 9, 2020, 9:23 PM IST

بھارت کی پہلی میٹرو ٹرین جو دریا کے نیچے چلنے کے ساتھ ہی وہ ایسٹ ویسٹ میٹرو ہاوڑہ میدان سے سالٹ لیک سیکٹر پانچ کو جوڑے گی۔ اسپلینیڈ سے سیالدہ کی توسیع کو سب سے زیادہ چیلینجز کا سامنا کرنا پڑا اور اس روٹ کو سب سے اہم مانا جا رہا ہے۔

ایسٹ ویسٹ میٹرو سرنگ اسپلینیڈ سے سیالدہ تک مکمل

ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ کے اسپلینیڈ سے سیالدہ توسیع کے دوران بہو بازار سے سرنگ کی کھدائی کے وقت کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔جس کے بعد ایسٹ ویسٹ میٹرو التوا کا شکار ہو گیا تھا اور یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا تھا۔

ایسٹ ویسٹ میٹرو سرنگ اسپلینیڈ سے سیالدہ تک مکمل

کلکتہ ہائی کورٹ کی اجازت کے بعد ایک بار پھر کام شروع ہوا۔آج ریلوے بورڈ انفراسٹرکچر رکن پردیپ کمار کی موجودگی میں ایسٹ ویسٹ میٹرو کے اسپلینیڈ سے سیالدہ توسیع کا کام مکمل ہوا۔

اب کولکاتا کے لوگ اسپلینیڈ سے براہ راست سالٹ لیک سیکٹر پانچ تک سفر کر پائیں گے۔سیالدہ سے اسپلینیڈ سرنگ کا فاصلہ 2.45 کیلو میٹر ہے۔

یہ سرنگ سطح زمین سے 21 میٹر کی گہرائی میں ہے۔سرنگ میں ایمرجنسی حالات میں مسافر کو باہر نکالنے کے لئے ریلوے ٹریک کے ساتھ واک وے ٹریک بھی بنائی گئی ہے۔

یہ سرنگ بہو بازار جیسی گھنی آبادی اور سیالدہ جیسے اہم مرکزی علاقے سے گزر رہی ہے۔مشرق کی جانب جانے والی ٹریک کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اب یہ بورنگ مشین مغرب کی طرف جانے والی ٹریک سیالدہ سے بہو بازار کی سرنگ کا کام کرے گی۔

مزید پڑھیں:

کولکاتا: آٹھ اکتوبر کو بی جے پی نبنو مارچ کرے گی

فروری 2019 میں بورنگ نے سرنگ بنانے کا کام اسپلینیڈ سے سیالدہ کے لئے شروع کیا تھا۔21 ماہ کے بعد اس سرنگ کا کام مکمل ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details