اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناردا بدعنوانی معاملے پر ایک نظر

ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر ناردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کی کونج اٹھنے لگی ہے۔

detail-history-of-narda-scam-in-west-bengal
detail-history-of-narda-scam-in-west-bengal

By

Published : May 17, 2021, 10:31 PM IST

مغربی بنگال کی سیاست میں آج اس وقت اچانک ہلچل مچ گئی جب سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے چار اعلی رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گھر سے اٹھا لے گئی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کولکاتا پولیس کی تحقیقات پر اسٹے لگادی۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا سٹنگ آپریشن معاملے فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو پہلے حراست میں لیا اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ حالانکہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں شنوائی کے بعد سبھی ملزمین کو ضمانت مل گئی۔
غورطلب ہے کہ ناردا بدعنوانی معاملے کی عمر سات برس ہو چکی ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ جو کسی نہ کسی وجہ سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے لیے پریشانی کی وجہ بنتا رہا ہے۔
مئی 2021 سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی۔

  • ناردا بدعنوانی معاملے میں کب کیا ہوا اس پر ایک نظر

    سنہ 2014 میں سیمویل متھویز نام کے صحافی نے ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی سمیت 13 رہنماؤں کے چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے پر سٹینگ آپریشن کیا تھا۔

    سنہ 2016 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا بدعنوانی معاملے کو سٹینگ آپریشن کے ذریعہ منظر عام پر لایا گیا۔

    17 جون کو کولکاتا پولیس کو ناردا بدعنوانی معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ 5 اگست 2016 کو کلکتہ ہائی کورٹ نے کولکاتا پولیس کی تحقیقات پر اسٹے لگادی۔

    18 مارچ 2017 کو ناردا معاملے میں آئی پی ایس آفیسر ایس ایم ایچ مرزا کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    17 اپریل 2017 سی بی آئی کی جانب سے ترنمول کانگریس کے 13 رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد ناردا بدعنوانی معاملہ تین برسوں تک سرد خانے کی زینت بنا رہا۔

    سنہ 2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل ناردا معاملے کو فرمانے کی کوشش کی گئی۔

    سنہ 2020 میں سی بی آئی اور انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے خلاف سمن جاری کیے جاتے رہے۔

    مئی 2021 سی بی آئی نے گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر سے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت مانگی۔

    چار مئی کی صبح سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنماوں فرہاد حکیم (کابینہ وزیر )، سبرتو مکھرجی (کابینہ وزیر )، مدن مترا(رکن اسمبلی ) اور شوبھن چٹرجی (سابق مئیر ) کو گرفتار کرکے بنکشال کورٹ میں پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details