اردو

urdu

ETV Bharat / city

Demand Nawapara Police Station as Heritage: نوا پاڑہ کے تاریخی پولیس اسٹیشن کو ہریٹیج بلڈنگ قرار دینے کا مطالبہ - مغربی بنگل کی خبریں

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں واقع تاریخی نوا پاڑہ تھانے میں کورونا پروٹوکال Corona Protocol کے تحت نیتاجی سبھاش چندر بوس کا 125 واں یوم پیدائش Subhash Chandra Bose's 125th Birthday جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

نوا پاڑہ پولیس اسٹیشن کو ہرٹیج قرار دینے کا مطالبہ
نوا پاڑہ پولیس اسٹیشن کو ہرٹیج قرار دینے کا مطالبہ

By

Published : Jan 23, 2022, 4:41 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں واقع نوا پاڑہ پولیس اسٹیشن Nawapara Police Station کو بھارت کی تاریخ میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔ بھارت کی آزادی سے قبل 30 جولائی 1931 کے دن جگتدل میں مجاہد آزادی کے جلسے کو خطاب کرنے کے لیے جانے کے دوران While Going to Address The Meeting برطانوی فوجیوں نے British Troops نیتاجی سبھاش چندر بوس کو چورنگی کے مقام پر گرفتار کر لیا تھا۔

آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو نوا پاڑہ تھانے میں قید کرکے رکھا گیا تھا۔ بھارت کے عظیم مجاہد آزادی کو جس کمرے وہ مقیم تھے ان کمرے کو اور ساتھ ہی جس کپ (پیالے) میں انہیں چائے پیش کی گئی تھی آ ج کے دن یعنی 23 جنوری کو نمائش کے لیے اسے پیش کیا جاتا ہے۔

بیرکپور پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نو پاڑہ تھانے کو بھارت کی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی تھانے کے لیے کام کرنا قابل فخر بات ہے۔

نوا پاڑہ پولیس اسٹیشن کو ہرٹیج قرار دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:Netaji Tableau Row: نیتاجی ٹیبلو معاملہ، کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل

نوا پاڑہ پولیس کی امن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرسانتا دا نے کہا کہ اس تاریخی پولیس اسٹیشن کو ہریٹیج بلڈنگ قرار دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور اس پر کام بھی جاری ہے۔

بنگلہ زبان کی مشہور اناؤنسر کونیکا چٹرجی نے کہا کہ نوا پاڑہ تھانے کو ہریٹیج قرار دیا جانا واقعی بڑی ہے بات ہے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کو گرفتار کرکے اسی تھانے میں لایا گیا تھا۔ ممکن ہے بہت جلد اس پولیس اسٹیشن کو ہریٹیج قرار دے دیا جائے۔

اس سلسلے میں جیوتی نام کی ایک خاتون نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس تاریخی پولیس اسٹیشن کو ہرٹیج قرار دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ اس سلسلے میں کام جاری ہے۔ مغربی بنگال میں آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں جنم دن کو دیش پریم دیوس کے طور پر منایا جا رہا ہے لیکن کورونا گائیڈ لائن کے سبب ثقافتی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details