اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کولکاتا پہنچی

کووڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ آج کولکاتا پہنچ گئی ہے۔ کورونا کی 6.89 لاکھ خوراک خصوصی طیارے کے ذریعے آج پونے سے کولکاتا پہنچی۔ ویکسین کی خوراک کو ائیر پورٹ سے بحفاظت کولکاتا کے باگھ بازار میں موجود ریاستی حکومت کے اسٹور میں رکھا گیا ہے۔

By

Published : Jan 12, 2021, 7:11 PM IST

corona vaccines first consignment reached kolkata
corona vaccines first consignment reached kolkata

کولکاتا: کووڈ 19ویکسین کی پہلی کھیپ آج دو پہر خصوصی طیارے کے ذریعے کولکاتا پہنچ چکی ہے۔ کولکاتا پہنچنے والی پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 6.89 لاکھ خوراک ہیں۔ مذکورہ ویکسین کو ائیر پورٹ سے سخت نگرانی میں کولکاتا کے باگھ بازار میں موجود ریاستی حکومت اسٹور تک لایا گیا۔ بدھ کے روز یہیں سے ویکسین کی خوراک تمام اضلاع کے متعلقہ دفاتر میں بھیجے جائیں گے۔ ویکسین کی خوراک کو پانچ کولر اور فریج والی خصوص گاڑی کے ذریعے باگھ بازار لایا گیا۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق آئندہ 16 جنوری سے ٹیکہ کاری کی شروعات کی جائے گی۔ پہلے دور میں محکمہ صحت اور دیگر دفاتر میں کام کرنے والے تین کروڑ افراد کو ترجیح دی جائے گی جو اس مرض سے لڑائی کرنے کے لیے صف اول میں رہتے ہیں۔


کورونا ویکسین کے کولکاتا پہنچتے ہی اس کو دیکھنے کے لیے کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ ویکسین کو باگھ بازار کے سنٹرل میڈیکل اسٹور میں 2 سے 5 ڈگری درجہ حرارت پر رکھا گیا۔ ویکسین کی خوراک کو آئندہ کل ریاست کے 941 مراکز میں انسولیٹیڈ وین میں بھیجا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details