اردو

urdu

ETV Bharat / city

اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو ویکیشنل کورسز سے جوڑنا ہماری ترجیحات: فردوسی بیگم - تمام مذاہب کے لوگ

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور دکھن (جنوب) سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا کہ اقلیتی طبقے کو موجودہ وقت میں ویکیشنل کورسیز سے جوڑنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

http://10.10.50.70//urdu/17-October-2021/wb-kol-mlafirdousibegumsaysvocationaltrainingmustminority-wbur10001_17102021110757_1710f_1634449077_479.jpg
http://10.10.50.70//urdu/17-October-2021/wb-kol-mlafirdousibegumsaysvocationaltrainingmustminority-wbur10001_17102021110757_1710f_1634449077_479.jpg

By

Published : Oct 17, 2021, 12:51 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور دکھن (جنوب) سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی فردوسی بیگم نے کہا ہے اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو ویکیشنل کورسز سے جوڑنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال کی تاریخ میں یکجہتی ثقافت کے طور پر لوگوں کے خون میں ہے اسی وجہ سے ہر تہوار میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو ویکیشنل کورسز سے جوڑنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور اس پر کام شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے ترقی کے نام پر اقلیتی طبقے کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی، انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ میں رہنے والے اقلیتی طبقے کے لوگ نہ صرف ترقی کی دوڑ میں دوسرے اضلاع کے لوگوں سے کہیں آگے ہیں بلکہ خوشحال بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:کولکتہ: جماعت اسلامی ہند کے سمپریتی اسٹال سے درگاہ پوجا میں بھائی چارہ کا پیغام

Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے



رکن اسمبلی کے مطابق ویکشنل ٹریننگ کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریاستی حکومت کو اس کوشش میں بڑی کامیابی بھی مل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details