ذرائع کے مطابق آج دن میں مرشدآباد ضلع کے بہرامپور میں ادھیر رنجن چودھری کے قافلے کے سامنے ترنمول کانگریس کے سینکڑوں حامی آکر احتجاج کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے حامی رانین نگر پنچایت پردھان مصطفیٰ الرحمن کی گاڑی پر حملے میں ان کے ڈرائیور کی موت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ اس حملے میں کانگریس کے کارکنان ملوث تھے۔
ترنمول کانگریس کے حامیوں نے ادھیر رنجن چودھری کے خلاف احتجاج کے دوران ناکہ بندی کردی گئی جس کے سبب آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کو مخالفین کے درمیان سے بحفاظت جانے کے لئے راہ ہموار کی۔