اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2021, 1:11 PM IST

Updated : Dec 1, 2021, 1:25 PM IST

ETV Bharat / city

West Bengal Congress Party: کانگریس ایک مضبوط سیاسی جماعت، محمد مختار

مغربی بنگال کانگریس پارٹی West Bengal Congress Party کے نائب صدر محمد مختارMohammad Mukhtar نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے، مغربی بنگال میں ممتا اور دہلی میں مودی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے۔ اس جماعت کو کسی کا خطرہ نہیں ہے۔

West Bengal Congress Party
West Bengal Congress Party

کولکاتا: کانگریس پردیش کمیٹی Congress Prdesh Party کے نائب صدر محمد مختار نے کہا کہ کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے، ترنمول کانگریس ہو یا کوئی اور ان میں اسے (کانگریس) کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیے
مغربی بنگال West Bengal میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 Kolkata Municipal Corporation Election کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے، سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 میں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے زور آور طاقت لگا رہی ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے نائب صدر محمد مختار نے ای ٹی وی بھارت Etv Bharat Urdu سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہم لوگ چاہتے تھے کہ میونسپل انتخابات جلد سے جلد کرایا جائے لیکن اس طرح نہیں۔


مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ وقت کم ہونے کے باوجود ہماری سیاسی جماعت کارپوریشن انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ترنمول کانگریس کو اس مرتبہ کافی نقصان ہو سکتا ہے۔ کانگریس ایک قومی سیاسی جماعت ہے، ترنمول کانگریس ہو یا کوئی اور ان میں اسے (کانگریس) کو ختم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ممتا اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دہلی میں مودی اور بنگال میں ممتا دونوں ایک سکہ کے دو پہلو ہے۔ بنگال کے لوگوں کو یہ باتیں سمجھ میں آنے لگے ہیں۔

Last Updated : Dec 1, 2021, 1:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details