ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 کے کوآرڈینیٹر (کاونسلر) نوشاد عالم نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ملنے والی تمام ذمہ داریاں نبھانے کے لئے وہ پوری طرح تیار ہیں۔ مغربی بنگال میں کسی بھی وقت میونسپلٹیوں اور کارپوریشن (WB Municipality Election) کے انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے۔
WB Municipality Election: پارٹی کی دی گئی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا - urdu news
کوآرڈینیٹر نوشاد عالم نے کہا کہ انتخابات (WB Municipality Election) کی تیاریاں اور سرگرمیاں دونوں عروج پر ہیں۔ پارٹی کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری دی جائے گی اسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے کیونکہ پارٹی کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس کے مدنظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔
ریاستی حکومت کی جانب سے کلکتہ ہائی کورٹ میں میونسپلٹی اور کارپوریشن کے انتخابات سے متعلق حلف نامہ دے دیا گیا۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 18 کے کوآرڈینیٹر نوشاد عالم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ میونسپلٹی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔
کوآرڈینیٹر نوشاد عالم نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں دونوں عروج پر ہے۔ پارٹی کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری دی جائے گی اسے وہ بخوبی نبھانے کی کوشش کریں گے کیونکہ پارٹی کے لئے کام کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی کی شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر میونسپلٹیوں کی مایوس کن کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر انہوں نے کہا کہ وہ (پارٹی کی سربراہ ) ہیں اور انہوں نے کچھ سوچ سمجھ کر ہی کہا ہوگا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ روز شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام میں جلسے کے دوران ضلع کے بیشتر میونسپلٹیوں کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
پارٹی کی سربراہ نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی عندیہ دے دیا تھا کہ اس مرتبہ میونسپلٹی انتخابات میں تین چار مرتبہ کے کاؤنسلرز کو ٹکٹ دینے کے بجائے نئے اور نوجوان چہروں کو ترجیح دی جائے گی۔