مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے میں 45 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پانچویں مرحلے میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پر عزم ہیں۔
'بنگال میں امن و امان کے لئے بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری' - موجودگی کا احساس دلانے کے لئے پر عزم
شمالی 24 پرگنہ کے شیام نگر کے اناپورنا گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی جم کر تنقید کی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بنگال کی عوام کو پرسکون اور امن کے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو ترنمول کانگریس کو 220 سیٹز دلانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ ترنمول کانگریس جتنی مضبوط ہوگی عام لوگ کو اتنے ہی سکون سے زندگی گزارنے کا موقع ملے گا'۔
انہوں نے کہا کہ' بی جے پی کے تمام رہنما جھوٹے ہیں۔ ان سے کسی بھلائی کی امید بھی نہیں کی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اتنے جھوٹ بولتے ہیں جس کی کوئی حد نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ آج سے چار میچ مہینہ پہلے بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد صفر تک پہنچ چکی تھی لیکن بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماوں کے بنگال میں جلسہ و جلوس کرنے سے پھیلنے لگا۔'
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے کورونا ویکسن دیتی تو ریاست اس بیماری سے پہلے ہی نجات پا چکی ہوتی'۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جگتدل سے ترنمول کانگریس کے امیدوار سومناتھ شیام کی حمایت میں انتخابی جلسے کی قیادت کی اور ترنمول کے امیدوار کو جتانے کی اپیل کی۔