مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے بنگال کے عوام سے دہلی میں جاری کسان قانون کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام سینگور اور نندی گرام کسان تحریک کی حمایت میں جس مضبوطی سے کھڑے ہوئے تھے ۔ ٹھیک اسی جذبے کے ساتھ دہلی میں جاری کسان مخالف قانون کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے.
وزیراعلی نے کہا کہ آج ہم کسانوں کے احتجاج کی حمایت کریں گے کل وہ ہمارے لئے آواز بلند کریں گے.
ہم سب جائز حق کی لڑائی کے لئے بی جے پی کے خلاف میدان میں اترے ہیں.
انہوں نے کہا کہ کسان بل سے نہ صرف کسانوں کو بلکہ عام لوگوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا.
اس وقت ہم سبھوں کو ایک دوسرے کی حمایت کی ضرورت پڑے گی.
بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملک کے عوام پریشان ہیں انہیں ایک طاقتور رہنما کی ضرورت ہے ۔