اردو

urdu

ETV Bharat / city

چیف سکریٹری کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

چیف سکریٹری کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات
چیف سکریٹری کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

By

Published : Jan 15, 2021, 1:41 PM IST

مغربی بنگال کے ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد گفت و شنید جاری رہی۔

چیف سکریٹری الاپن بنرجی تحفہ وغیرہ لے کر راج بھون پنہچ کر گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کے ساتھ ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی اس دوران ریاست کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تاہم گورنر جگدیپ دھنکر نے چیف سکریٹری کے ساتھ ہونے والی بات کا خلاصہ نہیں کیا۔

چیف سکریٹری کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات

دوسری طرف چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے ہونے والی ملاقات کو مثبت قرار دیا، تاہم اس معاملے پر زیادہ کچھ کہنے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد سے ہی گورنر جگدیپ دھنکر کی جانب سے ریاستی حکومت مخالف ٹوئٹ کا سلسلہ بند ہو گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details