اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان - محکمہ موسمیات نے جنوبی بنگال

محکمہ موسمیات نے جنوبی بنگال میں اگلے 24 گھنٹے میں مزید بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی اضلاع میں اتوار اور پیر کو موسلا دھار بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ شمالی بنگال میں آبر آلود آسمان اور ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔

بنگال کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان
بنگال کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان

By

Published : Sep 17, 2021, 10:19 PM IST

مشرقی وسطی خلیج بنگال نے ایک بھنور بن گیا ہے۔ یہ میانمار سے ملحق خلیج بنگال میں واقع ہے۔ یہ آہستہ آہستہ جنوب اور مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 48 سے 72 گھنٹوں میں یہ بنگال اور اڑیسہ کے ساحل پر شمال مغربی خلیج بنگال میں پہنچے گا۔اس کی وجہ سے اڑیسہ اور بنگال کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ کلکتہ میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہے گا۔ درجہ حرارت تھوڑا سا بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی مقدار میں اضافہ ہوگا۔ اتوار اور پیر کو ابر آلود آسمان رہے گا اور مغربی بنگال کے گنگاٹک اضلاع میں دن بھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان۔ دو ساحلی اضلاع شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور میں بھی و بارش ہونے کا امکان ہے۔ سائیکلون کی وجہ سے منگل تک جنوبی بنگال میں بارش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال: تعلیمی سرگرمیاں اور لوکل ٹرین خدمات کی معطلی میں 30 ستمبر تک توسیع

مشرقی وسطی خلیج بنگال اور شمال مشرقی خلیج بنگال میں طوفان کا اثر ہے۔طوفان کل، ہفتہ کو اڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں تک پہنچے گا۔ اس کی وجہ سے اگلے تین دنوں تک پورے جنوبی بنگال میں بارش ہوگی۔ کل، ہفتہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور میں مزید بارش ہوگی۔ اس کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہے گی۔ اتوار کو دونوں مدنی پور جھاڑگرام، ندیا اور جنوبی 24 پرگنہ سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی۔ کلکتہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ دارجلنگ اور کالمپونگ اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کی وارننگ دی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details