مغربی بنگال میں رواں سال مارچ اور ایریل میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں ہوئی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا معاملہ سنگین ہو چکا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے شروع ہونے والی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کے معاملے کی سی بی بی کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
سی بی آئی کی ٹیم سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہونے والے اضلاع مشرقی مدنی پور، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، بردوان جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے دورے پر ہے اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے سیاسی تصادم کی تفتیش کے دوران مشرقی مدنی پور کے ہلدیا پہنچی اور اسمبلی انتخابات کے دوران نندی گرام اسمبلی حلقے میں ممتابنرجی کے پولنگ ایجنٹ شیخ سفیانسے پوچھ گچھ کی۔