طارق فتح کے خلاف کلکتہ پولس نے ایف آئی آر درج کی
کلکتہ پولس نے کناڈائی شہری طارق فتح کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔طارق فتح نے ایک فیک ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ممتا بنرجی کی سخت تنقیدکی تھی۔
طارق فتح نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ کوئی کراچی، کشمیر یا کیرالہ نہیں ہے بلکہ ممتا بنرجی کے شہر کلکتہ میں اسلام زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔
کلکتہ پولس نے اس پوسٹ فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا یہ فیک ہے اور یہ بنگلہ دیش میں نعرے لگائے جارہے ہیں۔کلکتہ پولس نے کہا کہ فیک ویڈیو پوسٹ کرکے جذبات بھرکانے کی وجہ سے طارق فتح کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کلکتہ پولس جوائنٹ کمشنر مرلی دھر شرما نے کہا کہ ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے طارق فتح کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔