اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم

بی جے پی کی اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی پی حامیوں کے پرتشدد مظاہرے پر قابو پانے کے لئے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔

protest
احتجاج

By

Published : Dec 7, 2020, 6:33 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی نے سلی گوڑی کے پھول باڑی میں واقع اترکونا گھیراؤ مہم کا اعلان کیا۔ پولیس کی جانب سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس درمیان ریاست کے تمام اضلاع سے بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہونے لگی ہے۔

کوچ بہار ضلع کے پھول باڑی میں واقع اترکونا (ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ) گھیراؤ مہم کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

بی جے پی کے حامیوں نے اترکونا گھیراؤ مہم کے دوران پولیس بریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑکوں پر پھینکا جس سے حالات بے قابو ہو گئے۔

علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کو حالات کو قابو میں کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ واٹر کنن کی مدد سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ ربر بلیٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان


پولیس کی ربر بلیٹ فائرنگ متعدد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے کے حامیوں نے پولیس بریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ربر بلیٹ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ افراتفری کے دوران چند افراد گر کر زخمی ہو گئے تھے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے پرامن جلوس کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

بی جے پی کے حامیوں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑکوں پر پھینکا اور ناکہ بندی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details