مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں بی جے پی کے جوگ دان میلے سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ترنمول کانگریس پر جم کر بھڑاس نکالا۔
'ممتا اور ان کے بھتیجے کو ملک چھوڑنا پڑ سکتا ہے' انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بیرکپور صنعتی خطہ (انڈسٹریل بیلٹ) کے لئے ترقی کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ بیرکپور سے بیج پور کے درمیان بیرکپور صنعتی خطہ کہا جاتا ہے۔ یہاں ریاست کے سب سے زیادہ کارخانے موجود ہے لیکن افسوس کا عالم ہے کہ زیادہ تر بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا محنت کش علاقہ بیرکپور اور اس کے اطراف میں بے روزگاروں کی تعداد تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بنگال کے مزدور طبقہ ممتا بنرجی کی حکومت سے بے حد ناراض ہے اور وہ اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔ بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ عام لوگ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے اب چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عوام اور میڈیا کے سامنے دعویٰ کرتا ہوں کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے سے دو دنوں قبل پھوپھی (ممتا بنرجی) اور بھتیجا(ابھیشک بنرجی ) بھارت چھوڑ کر سنگاپور جانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے نے بہت پہلے سے ہی سنگاپور میں بسنے کا پلان بنا رکھا ہے اور اسمبلی انتخابات کے نتائج سے پہلے یہ ان دونوں کی خواہش پوری ہو جائے گی۔ ارجن سنگھ کے مطابق بھوانی پور اور نندی گرام سے الیکشن لڑنے کی بات تو بہت دور کی ہے بیرکپور کے کسی بھی اسمبلی سے ممتا بنرجی جیت نہیں پائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور اس لئے وقت رہتے انہیں شکست کا احساس ہو گیا ہے۔