اردو

urdu

ETV Bharat / city

دل بدل کے کھیل میں بی جے پی پر ترنمول کانگریس کی سبقت - جنگل محل کے پرولیا کے کھساڑی کے باگستی پنچایت

جنگل محل کے پرولیا کے کھساڑی کے باگستی پنچایت کے نائب پردھان سمیت تمام منتخب ارکان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

bjp lost majority in panchyat after all elected member join tmc
bjp lost majority in panchyat after all elected member join tmc

By

Published : Jun 5, 2021, 10:10 PM IST

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد مغربی بنگال میں دل بدل کا کھیل ایک بار پھر زور شور جاری ہے۔ بی جے پی و دیگر پارٹیوں کے سیاسی رہنما اپنی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہورہے ہیں۔



مغربی بنگال کے جنگل محل کے پرولیا کے کھساڑی کے باگستی پنچایت کے نائب پردھان سمیت تمام منتخب ارکان بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے۔

آج شام کھساڑی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارش مرمو کی موجودگی میں باگستی بلاک ٹو پنچایت کے نائب پردھان پھٹکربجن پہاڑی سمیت تمام منتخب ارکان بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ نائب پنچایت پردھان سمیت تمام ارکان کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے پر بی جے پی اقلیت میں آ گئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارش مرمو کا کہنا ہے کہ تمام نائب پنچایت پردھان سمیت تمام ارکان اپنی مرضی سے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے ہیں ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔'

دل بدل کے کھیل میں بی جے پی پر ترنمول کانگریس کی سبقت
انہوں نے کہا باگستی بلاک ٹو پنچایت میں بی جے پی اقلیت میں آ گئی ہے۔ ترنمول کانگریس بورڈ تشکیل دینے کے بارے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر لکشمن سیٹھ کو سی پی آئی ایم سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ پارٹی سے برخاست ہونے پر لکشمن سیٹھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے, قومی ترجمان کنال گھوش اور موسم بینظیر نور نے دو ٹوک الفاظ میں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی مخالفت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details