شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ دیدی مونی (ممتا بنرجی ) نے بنگال کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اقلیتی طبقے کے لوگوں کو سب سے زیادہ گمراہ کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران مغربی بنگال میں کچھ بھی نہیں ہوا۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا ہے'۔مدنی پور کے شالبونی میں بی جے پی پوسٹر بوائے شھبندو ادھیکاری نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے متعلق متنازع بیان بازی کرکے بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری متنازع بیان دینے ہوئے کہاکہ دیدی مونی 65 برس کی ایک عورت ہے دیدی نہیں۔ لوگ کیوں انہیں دیدی کہتے ہیں یہ سمجھ میں آتا ہے۔' شھبندو ادھیکاری کی وزیراعلی ممتا بنرجی پر متنازع تبصرہ انہوں نے کہاکہ بڑی ہیں اس لیے عزت و احترام ضروری ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کی ہر بات مانی جائے۔ وہ جو کچھ کہتی ہیں ضروری نہیں کہ وہ سب کچھ سچ ثابت ہو۔ شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اکثریت ملے گی کیونکہ بنگال کی عوام ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے'۔