اردو

urdu

مغربی بنگال: بی جے پی رہنما راکش سنگھ ڈرگس معاملے میں گرفتار

By

Published : Feb 24, 2021, 9:44 AM IST

اس سے قبل 90 گرام کوکین کے ساتھ بی جے پی یوا مورچہ کے رہنما کو بھی مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کیا ہے

BJP leader Rakesh Singh
BJP leader Rakesh Singh

مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما راکیش سنگھ کو منشیات معاملے میں کولکاتہ سے تقریباً 130 کلومیٹر فاصلے پر بردمان ضلع سے منگل کی رات گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ کولکاتہ پولیس کی ایک نارکوٹکس یونٹ نے بی جے پی رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

بی جے پی یوا مورچہ کے ریاستی سکریٹری پامیلا گوسوامی کو ان کے ایک دوست اور نجی سکیورٹی گارڈ کے ساتھ 19 فروری کو جنوبی کولکاتہ کے نیو علی پور علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی کار سے تقریباً 90 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی۔ گوسوامی نے الزام لگایا تھا کہ یہ بی جے پی رہنما راکیش سنگھ کی سازش تھی۔

کولکاٹا پولیس نے راکیش سنگھ کو ایک نوٹس دیا، جس میں ان سے معاملے کے متعلق نارکوٹیکس سیل کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کام سے دہلی جا رہے ہیں اور واپس لوٹنے کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہوں گے۔

کولکاتا پولیس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، اسے شاید اس بات کا پتہ لگ گیا تھا کہ پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔ اس لئے گرفتاری سے بچنے کے لئے اس نے اپنی گاڑی بدل لی تھی۔ راکیش سنگھ کو ضلع پولیس نے گالاسی میں قومی شاہرہ کے ایک بیرکیڈنگ پوائنٹ سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس عہدیدار کے مطابق راکش سنگھ ایک کار میں سوار تھا، جس میں وہ سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی اہلکار کے ساتھ ایک نامعلوم مقام کی جانب جا رہا تھا، یہ اہلکار اس کی سکیورٹی کے لئے مہیا کرائے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details