مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے اسمبلی انتخابات کو ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد شمالی 24 پرگنہ ضلع سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں سے متاثر ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع کی شمالی 24 پرگنہ بھی سیاسی تصادم سے پوری طرح سے متاثر ہے۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں روزانہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے حامیوں پر حملے کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت بھاٹ پاڑہ علاقے نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے ایک کارکن کی موت ہو گئی۔ اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب چند نامعلوم شرپسند گروہ شمشان گھاٹ کے قریب سرعام بموں سے حملہ کر دیا۔ شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے رہنما کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔