بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ نے ٹی ایم سی پر شکلا کے قتل کا الزام عائد کیا ہے اور اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
جگدیپ دھنکر نے "بدترین امن و امان کی صورتحال" کے نتیجے میں مغربی بنگال کے ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اور ڈی جی پی کو آج (پیر کے روز) طلب کیا ہے جس کے نتیجے میں ٹیٹا گڑھ میں کونسلر منیش شکلا کی ہلاکت ہوئی ہے۔
بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'بنگال کو اب اس جگہ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں قتل عام ہو جاتے ہیں۔ ٹیٹا گڑھ کے بی جے پی کونسلر منیش شکلا کو ٹی ایم سی کے غنڈوں نے گولی ماری تھی۔ قتل کا یہ سلسلہ واضح طور پر آپ (ٹی ایم سی) کے ناگزیر خاتمہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔'
مغربی بنگال کے لیے بی جے پی کے سینٹرل آبزرور کیلاش وجئے ورگیہ نے مرکزی تحقیقاتی ایجنسی (سی بی آئی) سے اس معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔