مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔
لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا: بی جے پی امیدوار
و نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سبھی کی امیدوں پر کھرا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
bjp candidate seek minority supports in assembly election
پہلے تین مرحلوں کے بعد بی جے پی چوتھے مرحلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔
نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی و امیدوار سنیل سنگھ نے کہا کہ اقلیتی طبقے کی امیدوں پر کھڑا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا'۔انہوں نے کہا کہ' اقلیتی طبقہ اور بی جے پی کے درمیان گہرا رشتہ تھا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ لیکن چند لوگ سیاسی فائدہ کے لیے عام لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش کرتے ہیں۔ وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
'سنیل سنگھ نے کہا کہ' جب وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں 'سب کا ساتھ سب وکاش' ہی ملک اور عوام کی ترقی ہوگی تو پھر ہم سبھوں کو ایک ساتھ ہونا ہی چاہیے'۔بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اقلیتی طبقے سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ایسے امیدوار کو ووٹ کریں جو واقعی ان کے لیے کام کرتا ہو'۔
انہوں نے کہا کہ' میں نے مذہب کے نام پر نہ کبھی سیاست کی اور نہ کروں گا، میری نظر میں تمام مذاہب کے لوگ برابر ہیں اور اسی بنیاد پر کام کرتا ہوں اور مستقبل میں بھی کروں گا'۔بی جے پی کے رہنما کے مطابق اقلیتی طبقے کے پیار کے بدولت ہی گذشتہ 25 برسوں سے کبھی کاونسلر رہا، کبھی چئیرمین رہا اور کبھی رکن اسمبلی رہا ہوں۔ سنہرے مستقبل کے لیے اقلیتی طبقے سے بھر پور حمایت کی اپیل کرتا ہوں'۔
غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا ہے کہ اقلیتی طبقے کی جانب سے بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہو۔بی جے پی امیدوار سنیل سنگھ کے انتخابی جلسے میں نہ صرف مسلم مردوں کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی جو بنگال کی سیاست میں منفرد منظر ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے میں دس اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات 2021 کے چوتھے مرحلے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ غور طلب ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بنگال کے مختلف اضلاع میں بھیانک جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔