اردو

urdu

شمالی 24 پرگنہ: جوٹ مل کے اچانک بند ہونے پر مزدوروں کا مظاہرہ

شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں سنبما جوٹ مل کے بند ہو نے سے تقریباً ڈیڑھ ہزار مزدور بے روزگار ہوگئے۔

By

Published : Oct 15, 2020, 7:47 PM IST

Published : Oct 15, 2020, 7:47 PM IST

Titagarh
Titagarh

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ میں واقع سنبما جوٹ مل کو انتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان جاری تنازعہ کے باعث مل کو بند کئے جانے کے خلاف مزدوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بی ٹی روڈ کو جام کر دیا، جسے بعد میں پولیس نے خالی کرایا اور آمد و رفت کو بحال کرایا۔

درگا پوجا سے قبل جوٹ مل کے بند ہونے سے مزدور وں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مل انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف مزدور سڑک پر اتر آئے اور سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے ٹرافک نظام متاثر ہو گیا۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ کئی مہینوں سے تنخواہ میں اضافہ، بونس اور دیگر سہولیت فراہم کرنے کے متعلق مسلسل احتجاج کیا جارہا تھا۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مل انتظامیہ سے کئی مرتبہ میٹنگ ہوئی تھی لیکن انتظامیہ مطالبات ماننے سے انکار کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح مزدور جب کام کے لئے کارخانہ پہنچے تو انہوں نے گیٹ پر مل بند کرنے کا نوٹس دیکھا۔ دوسری طرف مل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس وقت مزدوروں کے مطالبات قبول نہیں کئے جا سکتے ہیں کیونکہ مل اس وقت بھاری نقصان میں ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور مزدوروں کو سڑک سے ہٹا کر آمدرفت دوبارہ بحال کیا۔

درگا پوجا سے ٹھیک پہلے جوٹ مل بند ہونے سے مزدوروں کو کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مغربی بنگال میں درگا پوجا سب سے بڑا تہوار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details