اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال ٹیکسی آپریٹرز یونین کا 21 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان - کرایے میں اضافہ کا مطالبہ

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے بعد سے جاری نقصان کا حوالہ دے کر ٹیکسی آپریٹرز یونین کی جانب حکومت سے کرایے میں اضافہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کرایے میں اضافہ کی تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد ریاستی ٹیکسی آپریٹرز کی جانب سے آئندہ 21 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

Bengal Taxi Operators Union call for strike on 21st september
بنگال ٹیکسی آپریٹرز یونین کا 21 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

By

Published : Sep 3, 2020, 6:57 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں ہزاروں ٹیکسی آپریٹرز حکومت سے کرایے میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے بعد مسافروں کی تعداد میں کمی ہونے کی وجہ سے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے کرایے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بنگال میں ٹیکسی آپریٹرز کے یونین اے آئی ٹی یو سی کی جانب سے کرایے میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں اس سے قبل 7 ستمبر کو ریاستی سطح پر ٹیکسی ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یونین کی طرف سے تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے آئندہ 21 ستمبر کو ریاستی سطح پر ٹیکسی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

یونین کی جانب سے ٹیکسی آپریٹرز کو ہیلتھ انشورنس، کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے حفاظتی کٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے، مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ویسٹ بنگال ٹیکسی آپریٹرز کو آرڈینیش کمیٹی نے آئندہ 21 ستمبر کو 24 گھنٹے کا ٹیکسی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکسی آپریٹر تنظیم کا الزام ہے کہ ریاستی و مرکزی حکومت کو اس تعلق سے متعدد دفعہ خط لکھنے کے بعد بھی ہماری بات پر غور نہیں کیا گیا، جس کے بعد ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ہڑتال کی وجہ سے اس دن 21 ہزار ٹیکسیاں سڑکوں سے غائب رہیں گی۔

تنظیم کے جنرل سیکریٹری نول کشور شریواستو کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار ریاستی و مرکزی حکومت کو کرایے میں اضافہ کے سلسلے میں خط لکھا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، جبکہ تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، ایسے میں موجودہ کرایے پر گاڑی چلانا ہمارے لیے مشکل ہو رہا ہے، اس دن ہم دوپہر 12بجے سے 3 بجے تک محکمہ ٹرانسپورٹ کے سامنے مظاہرہ کرینگے اور ایک میمورنڈم بھی دینگے، انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ہی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details