اردو

urdu

ETV Bharat / city

جگدیپ دھنکر کی امیت شاہ کے ساتھ دہلی میں میٹنگ - جگدیپ دھنکر کی امیت شاہ

مغربی بنگال کے گورنر آج شہ روزہ دورے پر دہلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

جگدیپ دھنکر  کی امیت شاہ کے ساتھ دہلی میں میٹنگ
جگدیپ دھنکر کی امیت شاہ کے ساتھ دہلی میں میٹنگ

By

Published : Oct 28, 2020, 7:49 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے لئے دہلی روانہ ہونے والے ہیں۔

آئندہ 29 اکتوبر کو دہلی میں امیت شاہ جگدیپ دھنکر ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ نومبر میں وہ دارجلنگ کے سفر پر روانہ ہوں گے۔دہلی میں 28 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک رہیں گے۔


مغربی بنگال کے گورنر آج شہ روزہ دورے پر دہلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔اس سلسلے میں گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جانکاری دی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر 28 اکتوبر کو دہلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔29 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ گورنر جگدیپ دھنکر کا ریاستی حکومت کے ساتھ مختلف امور پر اکثر نوک جھونک جاری رہتی ہے۔کبھی ریاست کے امن و امان کو لیکر ٹویٹ کرتے رہتے ہیں کبھی براہ راست وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ ان کی ٹویٹر پر نوک جھونک ہوتی ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف مرکزی حکومت سے گورنر جگدیپ دھنکر کی غیر معمولی سرگرمیوں پر شکایت بھی کی گئی ہے۔ترنمول کانگریس کو گورنر جگدیپ دھنکر کا سیاسی طور پر مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے کئی بار جگدیپ دھنکر پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے لئے کام کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ـ ان حالات میں گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ بہت اہم ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر آئندہ نومبر ماہ پوری طرح سے دارجلنگ میں گزاریں گے۔بمل گورنگ کے این دی اے چھوڑنے اور ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کے بعد سے دارجلنگ کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ایسے وقت میں جگدیپ دھنکر کا دارجلنگ دورے سے قبل امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ جس پر کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں ـ ایک ماہ جگدیپ دھنکر دارجلنگ میں صرف چھٹیاں گزاریں گے یا امیت شاہ کی ہدایت پر دارجلنگ جا رہے ہیں۔نومبر میں امیت شاہ بھی بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details