اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال تشدد کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان - 2 لاکھ روپے کی مدد

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جاری تشدد کے واقعات کو ناقابل قبول بتاتے ہوئے ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی نتائج کے بعد جن لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بنگال حکومت ان کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی مدد دے گی۔

Announcing a grant of Rs 2 lakh to the families of the victims of Bengal violence
بنگال تشدد کے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان

By

Published : May 6, 2021, 9:55 PM IST

ممتا بنرجی نے بتایا کہ 2مئی کے بعد سے اب تک 17 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی تشدد کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترنمول کانگریس کے بھی کئی کارکنان کی موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک ضابطہ اخلاق نافذ تھا۔ کل انہوں نے چارج سنبھالا ہے۔ اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انسانی جانوں کا زیاں ناقابل قبول ہے۔ ہم مرنے والوں کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ روپے کا گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سیتل کوچی مرکزی فورسز کی فائرنگ میں مرنے والے پانچ افراد کے اہل خانہ کے ایک فرد کو نوکری دی جائے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر بی جے پی ورکر ترنمول کانگریس کے لیڈروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر آدیان گوہا پر حملہ ہوا ہے اور ان کے ڈرائیور کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال کے عوام کا مینڈیٹ قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ بی جے پی نے جن علاقوں میں کامیابی حاصل کی ہے وہاں زیادہ جھڑپیں ہورہی ہیں۔ ہم نے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامی ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ اس لئے اب تبادلے کے ذریعہ حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تاہم وزیر اعلی نے واضح کیا کہ انتخابات کے بعد ہونے والی جھڑپوں کو کسی بھی قیمت پر روکا جائے گا جو لوگ افواہ پھیلارہے ہیں ان کے خلاف ریاستی انتظامیہ سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ وزیر اعلی نے جمعرات کے روز یہ بھی کہا کہ انتخابات سے قبل نتائج کے بعد بھی ریاست میں جاری جھڑپوں میں بی جے پی کے واضح حمایت حاصل ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details