اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالدہ ضلع کے تمام باشندوں کو کورونا ویکسین ملےگی: بے نظیرنور - benazir noor

مغربی بنگال کے مالدہ حلقے سے رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور نے کہا کہ سبھی شہریوں کو کورونا ویکسین دی جارہی ہے۔

all-residents-of-malda-district-will-get-corona-vaccine-benazir-noor
all-residents-of-malda-district-will-get-corona-vaccine-benazir-noor

By

Published : Sep 11, 2021, 12:34 PM IST

کولکاتا:رمالدہ شہر سے رکن پارلیمان موسم بے نظیر نور نے کہا کہ مالدہ ضلع میں ویکسینیشن مہم کے دوران کسی بھی طرح کی کوئی لاپرواہی برتی نہیں جا رہی ہے، تمام لوگوں کو ضابطے کے مطابق کورونا ویکسین دیا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
مغربی بنگال کے مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران بدنظمی کا واقعہ پیش آنے کے بعد مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا تھا۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ مالدہ ضلع کو کوٹے کے مطابق جتنے کورونا ویکسین دئیے جارہے ہیں اسے عام لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا


انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لئے ٹوکن جاری کیا گیا ہے اور اس کے بعد ہی لوگوں کو ویکسینیشن کے لئے انہیں بلایا جا رہا ہے، لیکن بعض اوقات یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لوگ ہیلتھ سینٹر کے سامنے آکر کھڑے ہو جا رہے ہیں، جس سے وہاں کام کرنے والوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ ویکسین مہم کو لے بے بنیاد باتیں کی جارہی ہے جو حقیقت سے دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کی'مضبوط خاندان مضبوط سماج'مہم آج سے شروع



واضح رہے کہ مغربی بنگال کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 54 ہزار 92 تک پہنچ چکی ہے۔ اب تک 15 لاکھ 32 ہزار 891 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 554 تک پہنچ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details