اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2022, 1:49 PM IST

ETV Bharat / city

Milli Al-Ameen Girls College: برسوں بعد الامین گرلس کالج میں پرنسپل کی تقرری

ریاست مغربی بنگال مسلم لڑکیوں کے لئے واحد اقلیتی کالج ملی الامین گرلس کالج Milli Amin Girls College گذشتہ کئی برسوں تک متعدد تنازعات کا شکار رہنے کے بعد آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔17 برسوں کے طویل انتظار کے بعد ملی الامین گرلس کالج میں پرنسپل کی تقرری عمل میں آئی ہے۔کالج کی بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے ارکان نے اس موقع پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔

برسوں بعد الامین گرلس کالج میں پرنسپل کی تقرری
برسوں بعد الامین گرلس کالج میں پرنسپل کی تقرری

مغربی بنگال میں مسلم لڑکیوں کے لئے واحد اقلیتی کالج ملی الامین گرلس کالجMilli Amin Girls College کو 17 برس کے طویل انتظار کے بعد پرنسپل کی تقرری عمل آئی ہے۔

مغربی بنگال کالج سروس کمیشن کی سفارش پر کالج کی گورننگ باڈی نے ڈاکٹر سنندا ہلدارDr. Sunanda Hildar کو بحیثیت پرنسپل تقرر کیا ہے۔ڈاکٹر سنندا ہلدار نے بحیثیت پرنسپل ملی الامین گرلس کالج میں 16 فروری سے عہدہ سنبھال لیا ہے۔

نو مقرر پرنسپل سنندا ہلدار گذشتہ 22 برسوں سے درس و تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں۔کلکتہ یونیورسٹیUniversity of Calcutta سے کیمیسٹری میں ڈاکٹریٹ مکمل کیا ہے۔ اس سے قبل و کولکاتا کے ہی ڈیروزیو کالجDerozio College میں شعبہ کیمیسٹری کی صدر کے حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔کالج انتظامیہ کے ارکان اور تدریسی عملہ نے ان کا آج کالج میں استقبال کیا۔


کالج کے بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکریٹری شاہنواز عارفی نے بتایا کہ کافی جدو جہد کے بعد کالج کو پرنسپل ملی ہیں۔گذشتہ کئی برسوں سے کالج اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہا تھا۔اس درمیان ہمیں بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب کالج آہستہ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔آنے والے دنوں میں کالج مزید ترقی کرے گا ۔ہماری کوشش یہی رہے گی کہ کالج میں بہتر تعلیمی ماحول ہو اور ملت کی بچیاں اس سے فیض حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details