مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی نے کہا کہ چند طاقتیں ہمیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ علاقے کتوں کے ہوتے ہیں اور اس کے ارد گرد گھوم کر ختم ہو جاتے ہیں. اس علاقے سے باہر ان کی کوئی اپنی پہچان نہیں ہوتی ہے.
فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے شیر جنگل کا راجا ہوتا ہے اور وہ اپنی مرضی سے پورے جنگل میں گھوما کرتا ہے. کسی میں اسے روکنے کی ہمت نہیں ہوتی ہے.
انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں روکنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے. ہمارے رہنماؤں اور کارکنان پرحملہ کیا جا رہا ہے. پارٹی کےدفتروں میں توڑ پھوڑ کی کی جا رہی ہے.
عباس صدیقی کا شمالی 24 پرگنہ میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ - پیرزادہ عباس صدیقی
انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی کے متنازعہ بیان پر سیاسی رہنماؤں نے جم کر تنقید کی
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ہم رکنے والے نہیں ہیں کیوں ہمیں عوام کی حمایت حاصل ہے. اسی بنیاد پر اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے.
ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ جیتے نہیں ہیں عوام نے ووٹ دے کر جتایا ہے. لیکن اس مرتبہ وہ ہاریں گے.
عباس صدیقی نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ میں مسلمانوں کی آبادی 67-64 فیصد ہے ان دونوں ضلع بیس امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے.
مزید پڑھین:
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ریاستی حکومت کی پیشکش ٹھکرا دی
دوسری طرف عباس صدیقی کے بیان پر ترنمول کانگریس کے رہنما عرب الاسلام نے کہا کہ سیاست میں وہ نئے ہیں اور اسی وجہ اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں.
ترنمول کانگریس کے رہنما رفیق ملا کا کہنا ہے کہ انہی سیاست کی سمجھ نہیں ہے اسی وجہ سے متنازعہ بیان بازی کرتے ہیں.