لینڈنگ سے قبل ممبئی- کولکاتا فلائٹ کے 8 مسافر زخمی
کولکاتا کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہوا میں جھٹکا لگنے کے سبب نجی طیارہ کے آٹھ مسافر زخمی ہوگئے جن میں تین کو شدید چوٹیں آئی ہے۔
مغربی بنگال کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہوا میں ہی جھٹکا لگنے سے نجی طیارہ کے آٹھ مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کو شدید چوٹیں آئی ہے۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق لینڈنگ سے ممبئی - کولکاتا uk775 فلائٹ جب 25 نوٹیکیل میل کی دوری موسم خراب ہونے کے سبب ہوا میں ہی زود دار جھٹکا لگا۔
خراب موسم کے سبب ہوا میں جھٹکا لگنے کے سبب فلائٹ میں موجود نجی طیارہ کے آٹھ مسافر زخمی ہوگئے جن میں تین کو شدید چوٹیں آئی ہے۔
آیئر پورٹ کے ڈائریکٹر سی پتھابی کے مطابق اس واقعے کے باوجود پائلٹ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر طیارے کا محفوظ لینڈنگ کرایا۔
طیارے کے لینڈنگ سے پہلے ہی ائرپورٹ انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہو گئی تھی۔ لینڈنگ کے بعد شدید طور زخمی مسافروں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ معمولی طور پر زخمی مسافروں کو مرہم پٹی کے بعد گھر پہنچایا گیا۔
ویستارا طیارے کے ڈائریکٹر نے کہاکہ خراب موسم کے سبب لینڈنگ سے پہلے ہی ہوا میں ہی یہ جھٹکا لگا تھا۔ بدقسمتی سے یہ واقعہ پیش آیا۔'
انہوں نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جائے گی۔ ڈیوٹی پر موجود ملازمین اور پائلٹ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔'