الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال میں مرکزی نیم فوجی دستے کی کل 125 کمپنیاں پہنچ گئی ہیں۔ حساس علاقوں میں روٹ مارچ کا آغاز جلد ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ کے وقت ریاستی حکومت نے ابتدائی طور پر سنٹرل فورسز کی 800 کمپنیاں طلب کی ہیں۔ کولکاتا کے حالیہ دورے کے دوران، کمیشن کے فل بنچ نے کہا تھا کہ مغربی بنگال کے ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی انتخابات ہورہے ہیں، اس لیے مرکزی فورسیز کی تعداد ضرورت کے مطابق نہیں ہوگی۔
سنہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مرکزی فورسیز کی 746 کمپنیاں تعینات کی گئیں تھیں۔ اس وقت 78 ہزار بوتھ تھے۔ تمام بوتھوں پر مرکزی فورسیز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ مگر کورونا وائرس کی وجہ سے بوتھ کی تعداد میں اضافہ کرنے کے بعد ایک لاکھ ہزار ایک ہزار 790بوتھ ہیں۔ اس لیے گزشتہ مرتبہ سے زیادہ مرکزی فورسیز کی ضرورت پڑے گی۔
کل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ریاست کے تمام حساس بوتھوں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں مرکزی فورسیز کو تعینات کیا جائے گی۔ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ مرکزی فورسیز کو کہاں تعینات کیے جائیں گہ کمیٹی میں ریاست کے چیف انتخابی افسر، ریاستی پولیس کے نوڈل آفیسر اور ریاست میں مرکزی افواج کے کوارڈینیٹر شامل ہوں گے۔ وہ انتخابی تحفظ کے منصوبے بھی بنائیں گے۔ ریاستی افواج کی تعیناتی کو جنرل آبزرور اور اسپیشل پولیس آبزرور کے مشورے سے دیا جائے گا گے۔ ضلع میں فورس کی تعیناتی کے لئے سول مبصراور پولیس مبصر کے مشورے سے کیا جائے گا۔تمام حساس بوتھوں میں ویب کاسٹنگ ہوگی۔
یواین آئی