شہریت ترمیمی قانون و این آرسی اور این پی آر کے خلاف پورے بھارت میں مظاہروں اور غیر متعینہ دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی قانون کے پیش نظر اب ریاست کیرالہ کی ' گرلز اسلامک اور گینائزیشن' کی صدر افیدا احمد نے شہریت ترمیمی قانون و این آرسی اور این پی آر کے خلاف مظاہرے اور دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' شہریت ترمیمی قانون تحریک کی مخالفت سب سے پہلے دہلی میں کی گئی اور وہ بھی یونیورسٹیز کے طلبا نے کی جس کے بعد رفتہ رفتہ اس تحریک سے تمام یونیورسٹیز کے طلبا جڑنے لگے ہیں۔