لوگوں کا ماننا ہے کہ' فرار سابق تھانہ صدر کنگ کندن کو بچانے کی کوشش میں دھیمی رفتار میں کیس سے متعلق کارروائی ہورہی ہے۔ جبکہ گزشتہ 9 ستمبر کو خودکشی کا معاملہ پیش آیا تھا تب سے پولیس کارروائی کے نام پر کچھ اثرانداز نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ شروتی کماری نے 9 ستمبر کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی، جیسے ہی معاملہ سامنے آیا تب سے کنگ کندن فرار ہو گیا۔ کنگ کندن اور شروتی کماری کے درمیان کافی دنوں سے عشق چل رہا تھا، عشق جب پروان چڑھا تو شروتی کماری کنگ کندن کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، جبکہ کنگ کندن پہلے سے ہی شادی شدہ ہے جس وجہ سے وہ شروتی کماری کو ساتھ نہیں رکھنا چاہتا تھا، ادھر شروتی کماری کی بھی چار برس قبل کمار گورو کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور دونوں ساتھ رہ رہے تھے۔
کنگ کندن کے ساتھ نہ رکھنے کی وجہ سے دلبرداستہ شروتی کماری نے کرایہ کے مکان میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ شروتی کماری مونگیر کی رہنے والی تھی اور 2020 کے جنوری ماہ میں ارریہ کانسٹیبل کے خدمات پر مامور ہوئی تھی۔
شروتی کماری کانسٹیبل کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک تھی، انسٹاگرام پر کئی فلمی نغمے پر وہ رقص کرتی اور نغمہ گاتی ہوئی نظر آئی ہے۔ خود کشی سے قبل شروتی کماری نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر ڈالی جو فلم عاشقی کا ہے۔ نغمہ یہ ہے " تیرا ساتھ چھوٹا، یہ وعدہ جو ٹوٹا، میں خود کو مٹا دوں گی، تیری چاہت میں۔'
دوسری جانب شروتی کماری کے شوہر کمار گورو نے کنگ کندن کے خلاف معاملہ درج کراتے ہوئے کہا کہ کندن نے ہی خودکشی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ تاہم ایس ڈی پی او نے کہا کہ معاملہ کی ہر پہلو سے جانچ ہو رہی ہے۔ قصور وار بخشا نہیں جائے گا۔