آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری طارق انور نے کٹیہار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا کام لوگوں کو گمراه کر کے اصل مسائل سے بھٹکانا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری طارق انور انہوں نے کہا کہ انتخابات کا وقت آتا ہے تو انھیں دراندازی اور دہشت گردی نظر آنے لگتے ہیں، جبکہ بہار کے عوام کا اصل مسئلہ بیروزگاری، بھکمری، مہنگائی، بدعنوانی، نقل مکانی، ہجرت اور غریبی ہے، ان اصل مسائل پر بی جے پی کبھی کوئی بحث نہیں کرتی ہے۔
طارق انور نے کہا کہ نتیش کمار نے بہار کے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے، نیش جی پر سے بہار کے عوام کا بھروسہ اٹھ چکا ہے، ابھی وہ ایموشنل کارڈ ضرور کھیل رہے ہیں مگر بہار کی عوام نتیش جی کی چالاکیوں کو سمجھ چکی ہے، اب وہ بہار کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکیں گے، کیونکہ 2015 کے انتخاب کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ مٹی میں مل جاؤں گا مگر بی جے پی کے ساتھ نہیں جاؤں گا، اس کے باوجود بھی انھوں نے بہار کے عوام کو دھوکا دیا اور بی جے پی کی گود میں جا کر بیٹھ گئے۔
ایک سوال کے جواب میں طارق انور نے کہا کہ اویسی اور انکی پارٹی بی جے پی کی بیٹی ہے، اویسی اور انکی پارٹی کی حیثیت ووٹ کٹوا سے زیادہ نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ بہار میں یو پی اے عظیم اتحاد اکثریت سے کامیاب ہوگی اور حکومت بنانے جارہی ہے۔