اردو

urdu

'جن ادھیکار پارٹی پورے ریاست میں اپنا امیدوار اتارے گی'

By

Published : Jun 15, 2020, 10:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی خرنچی رحمت علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی 150 سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔

jan adhikar party will fight all  assembly constituencies in coming election
jan adhikar party will fight all assembly constituencies in coming election

جن ادھیکار پارٹی کے ریاستی خزانچی رحمت علی نے پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں سے کہا کہ رواں برس ہونے والا انتخاب کافی اہمیت کا حامل ہے، اس انتخاب میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گزشتہ پانچ برس میں عوام سے کیے گئے وعدوں کا حساب دینا ہوگا، صرف یہی نہیں بلکہ فرقہ پرست پارٹی کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دے کر حکومت کرنے کا بھی جواب دینا ہوگا'۔

ویڈیو

رحمت علی نے کہا کہ' بہار میں آئے دن قتل، لوٹ مار، ڈکیتی کے واردات شباب پر ہیں۔ یہاں کے مزدور کام نہ ملنے کی وجہ سے دوسری ریاستوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ دو روپے کما سکے، مگر ابھی لاک ڈاؤن میں مزدوروں کی کیا حالت ہوئی ہے اسے پوری دنیا نے دیکھا، کتنے مزدور بھائیوں کی موت ہوئی، آج بھی مہاجر مزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے وزیر اعلیٰ موصوف 70 دنوں بعد گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ مزدوروں کی موت کا ذمہ دار آخر کون ہے'۔

رحمت علی نے کہا کہ' آنے والے اسمبلی انتخاب میں ہماری پارٹی پورے بہار میں انتخاب لڑے گی اور 150 سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ یہاں کے عوام کے ہر سکھ دکھ میں کھڑے رہنے والا ایک ہی نیتا ہے جس کا نام پپو یادو ہے، عوام نے اب من بنا لیا ہے کہ وہ ہر حال میں بہار میں پپو یادو کو موقع دینا چاہتے ہیں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details