اردو

urdu

ETV Bharat / city

آنے والی حکومت تیجسوی یادو کی ہوگی: سرفراز عالم

آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم نے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شاہنواز عالم کے بارے میں کہا کہ وہ میرا چھوٹا بھائی ہے اور چھوٹا بھائی ہی رہے گا، اب ہم عوام کے درمیان ہیں، عوام جسے چاہے اپنا نمائندہ منتخب کرے۔

exclusive interview with rjd candidate sarfaraz alam
exclusive interview with rjd candidate sarfaraz alam

By

Published : Oct 22, 2020, 11:04 PM IST

ارریہ : ارریہ کے چھ اسمبلی حلقوں میں سے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ حساس مانا جا رہا ہے، چونکہ یہاں سے آر جے ڈی کے ٹکٹ پر ایک بار پھر سے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم میدان میں ہیں جبکہ دلچسپ اس وجہ سے ہے کہ ان کے سامنے ان کے چھوٹے بھائی شاہنواز عالم ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔

ویڈیو

واضح رہے کہ شاہنواز عالم جوکی ہاٹ سے آر جے ڈی کے موجودہ رکن اسمبلی ہیں مگر آر جے ڈی نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر ان کے بڑے بھائی سرفراز عالم کودیا جس سے یہاں کی عوام میں بے چینی دیکھی جا رہی تھی مگر اب مقابلہ آمنے سامنے کا ہے۔

مزید پڑھیں:اسمبلی انتخابات میں انتخابی اشتہارات سے اردوغائب؟

اسی ضمن آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں آر جے ڈی کی اعلیٰ رہنما ؤں کا جنہوں نے ایک بار پھر سے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے انتخابی میدان میں اتارا، اس سے قبل بھی میں نے جوکی ہاٹ کی چار بار نمائندگی کی ہے اور کئی سارے ترقیاتی کام کیے ہیں۔ مگر ادھر دو برسوں میں کام کی رفتار سست پڑ گیا، تاہم ایک بار پھر پرامید ہوکر جوکی ہاٹ کے عوام کے درمیان ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز عالم نے کہا کہ شاہنواز عالم میرا چھوٹا بھائی ہے اور چھوٹا بھائی ہی رہے گا، اب ہم لوگ عوام کے درمیان ہیں، عوام جسے چاہے اپنا نمائندہ منتخب کرے۔ سرفراز عالم نے کہا کہ اس وقت بی جے پی کی بی ٹیم بن کر بہت ساری پارٹی میدان میں ہے، عوام ایسے پارٹی کے امیدواروں کو بھی دیکھ رہی ہے اور مجھے یقین ہے عوام جھانسے میں نہیں آئے گی.سرفراز عالم نے اور کیا کچھ کہا دیکھئے اس خصوصی انٹرویو میں۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہوں گے، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ہے اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details