اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھارتیہ پان چوپال مہا سنگھ کا سیاسی پارٹی قائم کرنے کا منصوبہ

بھارتیہ پان چوپال مہاسنگھ کے ضلع صدر ڈاکٹر آر این بھارتی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' سماج میں پان فروخت کرنے والی برادری بھی موجود ہے جس کی تنگ دستی کی طرف کسی کی توجہ نہیں جاتی ہے۔

district level meeting of all india pan chaupal federation
district level meeting of all india pan chaupal federation

By

Published : Jan 15, 2021, 4:29 PM IST

مکرسنکرانتی کے موقع پر بھارتیہ پان چوپال مہاسنگھ کی ضلع سطح کی ایک اہمنشست وندنا میریج ہال کے احاطے میں منعقد ہوئی۔ اس نشست کی صدارت مہاسنگھ کے ضلع صدر ڈاکٹر آر این بھارتی نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض مہاسنگھ کے نائب صدر شیو کمار شنکر داس نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ نشست میں مہمان اعزازی کے طور پر مہاسنگھ کے سرپرست رگھور داس شریک ہوئے۔ نشست میں ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت سے پان چوپال کے کارکنان شامل ہوئے۔

ویڈیو
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آر این بھارتی نے کہا کہ' ہمارا سماج مختلف ذات برادری میں تقسیم ہے اور اس کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے حکومت انہیں معاشی سہولیات فراہم کرتی ہے، جبکہ اسی سماج میں پان فروخت کرنے والے برادری بھی موجود ہیں جس کی تنگ دستی کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔
آزادی کے بعد سے اس برادری کا استحصال ہوتا آ رہا ہے۔ سیاست داں صرف انتخاب کے وقت ہی ہمیں یاد کرتے ہیں۔ ترقی کا وعدہ کرتے ہیں، پھر بھول جاتے ہیں، مگر اب ہمیں بیدار ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے آگے آنا ہوگا۔
مہاسنگھ کے سرپرست رگھور داس نے کہا کہ' ہمیں اپنے سماج کی ترقی کے لیے مستقبل میں ایک سیاسی پارٹی قائم کرنے کا منصوبہ ہے جسے الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔ تاکہ ہم سیاسی طور سے بھی حصہ دار بن سکیں۔ سنگھ کے روی داس نے کہا کہ اگر ہم اب بھی بیدار نہیں ہوئے تو پھر کبھی اوپر نہیں اٹھ سکیں گے۔ اس موقع پر باہر سے آئے کارکنان نے بھی اظہار خیال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details