اردو

urdu

ارریہ: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائک سوار ہلاک

By

Published : Nov 30, 2019, 9:44 PM IST

اس حادثے پر مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ بھی کیا جس سے کچھ دیر آمد و رفت متاثر رہا، مظاہرین ہلاک شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت
تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائک سوار ہلاک دوسرا شدید زخمی

ریاست بہار کتے ضلع ارریہ میں ایک بار پھر تیز رفتار ٹرک نے بائک سے جا رہے دو لوگوں کو روند ڈالا۔

اطلاع کے مطابق جہاں نگر تھانہ حلقہ کے اوم نگر گیس گودام کے پاس نیشنل ہائی وے 327 پر رانی گنج سے آرہی ٹرک نے موٹر سائیکل سے جارہے دو لوگوں کو سامنے سے زبردست ٹکر مار دی، ٹکر اتنی زبردست تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جائے وقوع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوا۔

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائک سوار ہلاک دوسرا شدید زخمی

زخمی شخص کو فوراً ارریہ صدر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالات کو دیکھتے ہوئے بہتر علاج کے لئے پورنیہ ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نگر تھانہ پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدرہسپتال بھیج دیا۔

اس حادثے پر مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ بھی کیا جس سے کچھ دیر آمد و رفت متاثر رہا، مظاہرین ہلاک شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

موقع پر نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن کے سمجھانے اور یقین دہانی کے بعد مظاہرین وہاں سے ہٹے اور جام ختم ہوا، ہلاک ہونے والا شخص اخلاق احمد اپنے ماموں کے ساتھ روز کی طرح پلائی مل میں کام کرنے جا رہا تھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا، اخلاق احمد شہر کے رحمت نگر ہڑیاباڑا ٹول پلازہ کے باشندہ تھے۔

واضح رہے کہ ارریہ میں آئے دن اس طرح کے سڑک حادثے میں ہورہے اموات سے لوگوں میں خوف و ہراس اور بے چینی بڑھ گئی ہے۔ سڑکوں پر تیز رفتار گاڑی نہ جانے کتنے گھروں کو ویران کر چکی ہے۔

شہر میں دوڑتی یہ تیز رفتار گاڑیاں مستقل ایک مسئلہ بنتی جا رہی ہیں، ان بڑی گاڑیوں کے رفتار پر کسی طرح کا روک لگانے میں ضلع انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔

چوک، چوراہوں پر ٹریفک پولیس تماشائی بن کر کھڑی رہتی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سڑک پر آئے دن حادثے ہوتے رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیرکٹنگ کے لئے ہم لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا تھا مگرانتظامیہ کی بے توجہی سے ہم لوگ مایوس ہوئے اور آج پھر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details