اردو

urdu

ETV Bharat / city

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس نے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی ہے۔

By

Published : Jul 30, 2019, 7:06 PM IST

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم

ان دنوں ارریہ میں جرائم کی واردات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آئے دن قتل، ریپ اور لوٹ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جرائم پیشوں نے پولس انتظامیہ کو پریشان کر دیا ہے۔ پولس کچھ ملزمین کو پکڑنے میں کامیاب ہو جاتی ہے مگر اکثر فرار ہو جاتے ہیں۔ ابھی حال میں بینک سے روپے لے کر جا رہے ایک شخص سے لٹیروں نے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

جرائم پر لگام لگانے کے لیے چیکنگ مہم

رانی گنج میں موٹرسائیکل پر سوار دو جرائم پیشوں نے ایک خاتون کے گلے سے چین جھپٹ کر فرار ہو گئے جبکہ عورت زخمی ہو گئی۔

ان وارداتوں کے مدےنظر ارریہ ضلع انتظامیہ نے آج شہر کی مختلف جگہوں پر پولس گشتی بڑھا کر موٹر سائیکل کی چیکنگ کی مہم چلائی ہے۔ اس ضمن میں جو سڑک پر چلنے کے اصول و ضوابط کو پورا کرتا ہوا نہیں پایا گیا اس کا چالان بھی کاٹا گیا۔

شہر کے اے ڈی بی چوک اور کالی مندر کے پاس پولس اپنی ٹیم کے ساتھ موجود رہی اور موٹر سائیکل سے آنے جانے والوں کی تلاشی لی گئی۔ علاوہ ازیں گاڑی کے کاغذات، ڈرائیوری لائسنس، ہیلمیٹ کی بھی چیکنگ کی جس میں بہت سے لوگوں کے پاس آدھے ادھورے کاغذات پائے گئے اور پھر ان کا چالان کاٹا گیا۔

ارریہ تھانہ کے آئی او مرتنجے کمار سنگھ نے کہا کہ ہم لوگوں کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی تھی جس کے تحت شہر میں ابھی دو جگہ گاڑی چیکنگ کی مہم چل رہی ہے۔

ان کے مطابق یہ ابھی دیگر کئی جگہوں پر عمل میں آئے گا، اس میں بنیادی طور پر گاڑی کی ڈکی اور گاڑی کے کاغذات کی چھان بین کی جار ہی ہے۔ اس میں کئی لوگوں کے پاس کسی طرح کا کوئی کاغذات نہیں پایا گیا جس کا چالان کاٹا گیا۔ اب تک دس لوگوں کے چالان کٹے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details