آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان نے کہا کہ کشن گنج کے ضمنی انتخابات جیتنے کے بعد ہمارے کارکنان جوش سے لبریز ہیں، ایک آغاز ہم نے کر دیا ہے لوگوں نے دیگر پارٹیوں کو آزما کر دیکھ لیا انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک آزاد ہونے کے ستر برس بعد بھی یہاں اقلیت اب تک اپنے حقوق سے محروم ہیں، یہاں کے اقلیتوں کو ہمیشہ سے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے مگر اب ایسا نہیں چلے گا۔
ریاستی صدر اخترالایمان کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو انہوں نے کہا کہ ' یہاں کی اقلیتی آبادی اب اپنے حق کے لئے آواز بلند کرے گی اور ضرورت پڑنے پر سڑکوں پر بھی آئے گی۔
اخترالایمان نےای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سیمانچل کے سب سے قدآور رہنما مرحوم تسلیم الدین صاحب تھے، وہ ہمیشہ سے پارٹی کے قومی صدر اسدالدین اویسی کے باک اور جرآت مندانہ گفتگو کی تعریف کرتے تھے، اور انہوں نے ہمیشہ یہ کہا کہ پارلیمان میں اسد الدین اویسی واحد ایسا شخص ہے جو اقلیتوں کی حقوق کی بات کرتا ہے۔
اخترالایمان نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخاب ہم بہار کے تمام نشست پر اپنے امیدوار اتاریں گے اور یقینا کامیاب بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں: شہریت ترمیمی بل سماج کو مذہب کے نام پر توڑنے والا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ تسلیم الدین صاحب کا اصل سیاسی وارث میں ہوں، مال کے وارث ان کے اہل خانہ ہیں۔