اردو

urdu

ETV Bharat / city

'سیمانچل علاقے کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر'

مسجد کی تعمیر کشن گنج کے ضلع کوچادھامن حلقے میں واقع کٹھامٹھا پنچایت میں کیا جا رہا ہے، جس کا نام جامع مسجد تکیہ شریف کٹھا مٹھا رکھا گیا ہے۔

'سیمانچل علاقے کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر'

By

Published : Sep 15, 2019, 12:12 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 4:30 PM IST

عام طور پر مساجد اور مدارس کے تعمیراتی کام سفیر کے ذریعہ لائے گئے چندے، بیرون ممالک سے آنے والے فنڈ یا پھر رسوخ دار لوگوں کی مدد سے ہوتے ہیں، لیکن کشن گنج ضلع کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر گاؤں والوں کے آپسی تعاون سے کی جا رہی ہے۔

'سیمانچل علاقے کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر'

مسجد ضلع کے کوچادھامن حلقہ میں واقع کٹھامٹھا پنچایت میں بن رہی ہے، جس کا نام جامع مسجد تکیہ شریف کٹھا مٹھا رکھا گیا ہے۔
بتا یا جا رہا ہے کہ اس مسجد کا شمار نہ صرف کشن گنج، بلکہ سیمانچل کی سب سے بڑی اور مثالی مسجد میں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں مزید بتاتے ہوئے مسجد کمیٹی کے صدر اظہار صفی کہتے ہیں، کہ زمانہ قدیم میں یہاں بشیر الدین نام کے ایک پیر صاحب آئے تھے، جنہوں نے اس کی سنگ بنیاد رکھی تھی، تب مسجد بہت چھوٹی تھی،لیکن اب تعمیر نو کے ذریعے اسے مزید وسیع بنایا جارہا ہے۔

کمیٹی صدر بتاتے ہیں کہ مسجد پچھلے چار برس سے زیر تعمیر ہے، جس کی چھت کی ڈھلائی بہت جلد ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے اخراجات ہوئے ہیں، گاوں والوں نے مل کر کئے ہیں، آگے بھی یہی کوشش رہےگی، کہ مسجد تعمیر کی چندہ کے لئے باہر نہ جانا پڑے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 4:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details