اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ:'صرف پچاس لوگ ہی راشن کے لیے نامزد کیوں' - ریاست اتراکھنڈ کے شہر کاشی پور

کاشی پور مسلم اکثریتی علاقے کے وارڈ نمبر 25 کے صرف 50 افراد کی نشاندہی کر کے راشن دینے پر علاقے کےکونسلرز نے راشن تقسیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'اونٹ کے منہ میں زیرہ'کی طرح ہے۔اس مشکل وقت میں سبھی لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں وہاں صرف کچھ لوگوں کو خاص کرنے کا کیا مطلب ہے۔

اتراکھنڈ:'صرف پچاس لوگ ہی راشن کے لیے نامزد کیوں'
'صرف پچاس لوگ ہی راشن کے لیے نامزد کیوں'

By

Published : Apr 13, 2020, 11:35 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر کاشی پور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اتراکھنڈ:'صرف پچاس لوگ ہی راشن کے لیے نامزد کیوں'

وزیر اعلی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں غریبوں کو امدادی خوراک تقسیم کرنے والی ٹیم کو مقامی کونسلرکی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ذریعے وزیر اعلی کی جانب سے امدادی سامان علاقے کے غریبوں اور بغیر راشن کارڈز ہولڈروں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

بتا دیں کہ راشن تقسیم کرنے والی ٹیم کو کاشی پور شہر کے وارڈ نمبر 25 کے صرف 50 افراد کو راشن تقسیم کرنا تھا۔ اس دوران کونسلر فیروز حسین اور محمد صادق نے صرف 50 افراد کو راشن تقسیم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'اونٹ کے منہ میں زیرہ'کی طرح ہے۔

جن علاقوں میں سینکڑوں لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں وہاں صرف 50 لوگوں کو امدادی سامان دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details