اردو

urdu

ETV Bharat / city

شب معراج پر نشست کا اہتمام - ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور

ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں علماء کرام نے دارالسلام عربی کالج میں شب معراج کے موقع پر نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مقدس رات کی فضیلت کے بارے میں بتایا گیا۔

a programme organized due to shabe meraj in uttrakhand
شب معراج پر نشست کا اہتمام

By

Published : Mar 23, 2020, 7:13 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے کاشی پور میں اہل سنت دارالسلام عربی کالج میں ماہ رجب کی شب معراج پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں کالج کے طلباء کو اس مقدس رات کی فضیلت کے بارے میں بتاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کی تلقین کی گئی۔

ادھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں منعقد اس نشست میں ضلع کے مشہور اور معروف علماء نے شرکت کی، اور دین اسلام کے شمع کو روشن کرتے ہوئے موجودہ طلباء کے سامنے نبی کریم حضرت محمد صلہ اللہ علیہ وسلم کے سفر معراج کو بیان کیا۔
نشست کے مہمان خصوصی مولانا محمد ہاشمی راجستھانی، مفتی قاسم، مفتی تسلیم احمد، مفتی عاشق رضا، مولانا حسن مرادآبادی، قاری اقرار حسین کے علاوہ مقامی ائمہ حضرات نے شب معراج کی فضیلتوں کو پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details