اردو

urdu

ETV Bharat / city

'اتحاد اور جدوجہد سے مسلمان مضبوط ہوسکتے ہیں'

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں مجلس اتحاد المسلمین کے بانی صدر عبدالواحد اویسی کی یاد میں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ جسمیں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

By

Published : Jul 24, 2019, 2:04 PM IST

karimnagar

اس موقع پر مجلس کےرہنما اکبرادین اویسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر نے مجلس اتحادالمسلمین جماعت کا احیا اس وقت کیا جب حیدرآباد دکن میں پولیس ایکشن ہوا جسمیں ہزاروں مسلمان شہید ہوگئے تھے اور ہر طرف خوف ودہشت کا عالم تھا۔
اس موقع پر انھوں نے ملک میں ہورہے ہجومی تشدد کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ہم سے طاقت کی زور پر کوئی نعرہ لگوانا چاہتا ہے تو ہمیں ایسا نعرہ ہرگز نہیں لگانا چاہئے اور نامساعد حالات ہوں تو اللہ کو یاد کرتے ہوئے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمان ڈرا اور سہما ہوا ہے جو کمزور ایمان کی علامت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈرنےاور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم اُس رسول کے امتی ہیں جن کے امتی ہونے کی انبیا خواہش رکھتےتھے۔
اکبر اویسی نے کہا کہ بابر سے لیکر نظام دکن تک اقتدار پر ہمارا قبضہ تھا کیونکہ ہمیں صرف اللہ کا خوف تھا اور ہم دنیا کے طاقتوں کے سامنے جھکتے نہیں تھے۔
اس موقع پر مجلسی ارکان اسمبلی سید احمد پاشا قادری،کوثر محی الدین ممتاز احمد خان جعفر حسین معراج نے بھی خطاب کیا اور مرحوم صدر عبدالواحد اویسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details