گذشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد میں ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے لداخ آٹونومس ہل ڈویلپمنٹ کونسل کرگل نے ہفتے روز کہا کہ "ہلاک شدہ اور زخمیوں کے ساتھ ہماری یکجحتی ہے، حکومت پاکستان کو قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ "
LAHDC Condemns Peshawar Attack: " پشاور مسجد حملے کے قصواروں کو سزا ملنی چاہیے"
پاکستان کے پشاور میں گزشتہ روز رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں ہلاکت کی مذامت کرتے ہوئے لداخ آٹونومس ہل ڈویلپمنٹ کونسل کرگل نے حملہ آوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا LAHDC Condemns Peshawar Attack ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایسے وحشیانہ حملے انسانیت کے خلاف ہیں۔ ایل اے ایچ ڈی سی، عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہوکر غیر مسلح عبادت گزاروں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت ہند اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت پاکستان پر قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔"
ہم آپ کو بتادیں کہ گذشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوگئے