اردو

urdu

ETV Bharat / city

'لداخ میں علیحدہ پبلک سروس کمیشن بنایا جائے' - مرکزی علاقہ لداخ

مرکزی علاقہ لداخ میں طلبا تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لداخ کے لیے علیحدہ پبلک سروس کمیشن قائم کیا جائے۔

لداخ کے لیے علیحدہ پبلیک سروس کمیشن قائم کیا جائے
لداخ کے لیے علیحدہ پبلیک سروس کمیشن قائم کیا جائے

By

Published : Mar 3, 2020, 1:20 PM IST

لیہ اور کرگل کے طلباء تنظیموں نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ وہ لداخ میں سرکاری اسامیوں کی تقرری کے لیے علیحیدہ پبلک سروس کمیشن، سروسز سلیشکن بورڈ قائم کیا جائے۔

لداخ کے لیے علیحدہ پبلیک سروس کمیشن قائم کیا جائے

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے جموں و کشمیر میں ایس ایس آر بی ہے اسی طرز پر لداخ میں بھی لداخ سروسز سیلیکشن بورڈ قائم کیا جائے تاکہ یہاں کے طلبا کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

طلبا تنظیموں نے کہا کہ پی ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے کے لیے طلباء کو سرینگر یا جموں جانا پڑتا ہے جس دوران انہیں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ لداخ کے مختلف کالجز میں مختلف شعبوں میں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اور انہیں فوری طور پربھرتی عمل میں لائی جائے۔

طلباء تنظیموں نے لداخ یونیورسٹی کے لیے بنیادی سہولیات اور اسکول کی تعلیم کے لیے لداخ بورڈ کی حکومت سے مانگ کی۔

واضح رہے دونوں تنظیموں نے مستقبل میں طلبا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details