اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانپور میں مجلس کے دوران تشدد - کانپور کی خبر

کانپور کے گوال ٹولی تھانہ علاقہ میں دو گروپوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس دوران جم کر پتھراؤ بھی ہوا۔ موقع پر پہنچی پولیس کو معاملہ پرامن کرانے کے لیے لاٹھیاں چلانی پڑی ، تادم تحریر حالات کشیدہ ہیں۔

violence in kanpur
violence in kanpur

By

Published : Aug 26, 2020, 3:17 AM IST

کانپور ضلع کے گوال ٹولی تھانہ علاقہ میں مجلس کے دوران تشدد ہوگیا۔ اس دوران بھیڑ نے جم کر پتھراؤ کیا۔ اس پر پولیس نے بھی لاٹھی چارج کی۔

دراصل روک کے باوجود گھر کے باہر چل رہے مذہبی پروگرام میں بھیڑ جمع ہونے کی اطلاع پولیس کو ملی تھی۔ اطلاع پاکر پہنچی پولیس نے موقع پر جاکر پروگرام رکوایا۔ اس دوران پولیس نے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لےلیا اور تھانہ لے گئی۔

پولیس کی اس کارروائی سے ناراض لوگ بڑی تعداد میں نعرے بازی کرتے ہوئے تھانہ کا گھراؤ کرنے پہنچے۔

تھانہ پہنچنے سے کچھ دور قبل ہی مقامی لوگوں اور نعرے بازی کررہے لوگوں میں تناز ع ہوگیا۔ تناز ع کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جم کر مارپیٹ ہوئی۔ اور اینٹ پتھر بھی چلے۔ اس پتھراؤ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جانکاری ملنے پر بھاری فورس کے ساتھ موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسر بھی پہنچ گئے۔ اس دوران پولیس نے لاٹھی چلاکرلوگوں کو منتشر کیا۔ حالانکہ موقع پر حالات کشدہ ہیں۔ اس کی وجہ سے گوال ٹولی علاقہ میں بھاری فورس تعینات کردیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details